لذت اندوز
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - لذت پانے والا، لطف حاصل کرنے والا، حظ اٹھانے والا۔ "طالب علم شعر سے لذت اندوز ہو سکے۔" ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٢١ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'لذت' کے بعد فارسی مصدر 'اندوختن' کا صیغہ امر 'اندوز' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٧ء کو "مضامین فرحت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لذت پانے والا، لطف حاصل کرنے والا، حظ اٹھانے والا۔ "طالب علم شعر سے لذت اندوز ہو سکے۔" ( ١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٢١ )